: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہرادون،22مارچ(ایجنسی) ایک احتجاج کے دوران اتراکھنڈ پولیس کے گھوڑے ' شکتی مان' پر مبینہ طور پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کرنے کے الزام میں گذشتہ 18
مارچ کو گرفتار شدہ بی جے پی ممبر اسمبلی گنیش جوشی کو منگل کو ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی . رکن اسمبلی کے وکیل آر ایس راگھو نے یہاں بتایا کہ ضلع اور سیشن جج نے 25-25 ہزار روپے کے دو مچلکے پر جوشی کو ضمانت دے دی.